۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا ممتاز علی مرحوم

حوزہ/ ہندوستان کے معروف عالم دین اور حجت الاسلام مولانا ممتاز علی کے انتقال پر مولانا سید علی ہاشم عابدی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک علمی اور عملی شخصیت تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام مولانا ممتاز علی کے انتقال پر مولانا سید علی ہاشم عابدی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک علمی اور عملی شخصیت تھے۔

انہوں نے ممتاز عالم دین مولانا ممتاز علی کی رحلت پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ مرحوم و مغفور ایک مخلص عالم دین، ذمہ دار خطیب و مبلغ تھے۔

مولانا سید علی ہاشم نے کہا کہ مولانا ممتاز علی صاحب قبلہ ایک علمی اور عملی شخصیت تھے۔ علم و صلاحیت کی قدر فرماتے تھے۔ جہاں بزرگوں سے احترام سے ملتے وہیں ہم جیسے طلاب سے بھی شفقت و محبت فرماتے اور حوصلہ افزائی فرماتے تھے۔ متعدد بار احباب نے بتایا کہ مولانا ممتاز علی صاحب سے ملاقات ہوئی وہ آپ کو دعا دے رہے تھے۔ افسوس آج ہم اپنے ایسے مخلص بزرگ سے محروم ہو گئے۔

انہوں نے آخر میں لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مولانا مرحوم کے پسماندگان خصوصا اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ خدا میں رحمت و مغفرت اور علوئے درجات کی دعا کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .